مرکزی وزیروینکیا نائیڈو سمیت متعدد مرکزي وزراءاور وزیر اعلی اروند کیجریوال ، ممتا بنری و نتیش کمار سمیت کئی لیڈروں نے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کی صحت بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔
right;">اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نائیڈو نے محترمہ جے للتا كے جلد صحت مند ہونے کی دعاکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کی صورتحال کے بارے میں پتہ چلنے پر میں غمزدہ ہوں۔
میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کر رہا ہوں"۔